لاهور ( رفعت سلیم )اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی والدہ شمیم بیگم ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور شریف خاندان کے دوسرے افراد نے ملاقات کی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے شہبازشریف ، ان کی والدہ ، حمزہ شہباز اور خاندان کے دوسرے افراد خصوصی طیارے سے راولپنڈی پہنچے اور سیدھے اڈیالا جیل گئے۔ شہبازشریف، ان کی والدہ کی نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں کرائی گئی۔ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں قانونی جنگ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ والدہ نے نوازشریف کو پیار کیا اور دعائیں دیں۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف کی والدہ نےکہا کہان کا بیٹا ٹھیک ہے مگر گھر گھر ہوتا ہے، ان کو اللہ سے انصاف کی امید ہے۔ مریم نواز کے داماد راحیل منیر اور بیٹی مہرالنساء بھی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کی۔ دونوں اپنے ساتھ کھانا ، پھل اور کپڑے لائے تھے ۔
اڈیالہ میں نواز شریف سے ان کی والدہ، شہباز شریف اور حمزہ کی ملاقات

Post a Comment