HAR KHABAR

مخلوط حکومت تشکیل پائی تو آصف زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو



اسلام آباد: ( رفعت سلیم )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ الیکشن کے بعد مخلوط حکومت تشکیل پاتی ہے تو آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔نجی چینل کو انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ اگر اتحادی حکومت بنتی ہے تو وزارت عظمیٰ کے لیے سب سے بہتر انتخاب آصف علی زرداری ہوں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے  کہا کہ سابق صدر زرداری کو اتحادی حکومت چلانے کا وسیع تجربہ ہے،ماضی میں انہوں نے اتحادی حکومت میں ہو کر این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم جیسی کامیابیاں حاصل کیں۔بلاول نے سانحہ مستونگ پر انتخابی سرگرمیاں معطل کرنے اور مالا کنڈ کا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ جب سیکڑوں شہادتیں ہو جائیں تو وہ کیسے پارٹی ترانے گائيں اور نعرے لگائيں۔بلاول  کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی والدہ کا مشن مکمل کرنا ہے، ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 8 لاکھ افراد کو غربت سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا سیاسی سفر 19 سال کی عمر سے شروع کیا، مجھے خطرات کا سامنا ہے لیکن میرے پاس کوئی آپشن نہیں، میں لندن جا کر نہیں بیٹھ سکتا

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget