HAR KHABAR

بجلی کی کمی نے پاکستان کی صنعتی ترقی کاپہیہ جام اور بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ رحمت اللہ جاوید

لاہور (رپورٹ ۔ منور بھٹی )چھوٹی صنعتوں کے قومی ماہر رحمت اللہ جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی کمی نے ملکی صنعت کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ فصیل آباد کے ہزاروں چھوٹے کارخانے بندہو چکے ہیں۔ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اس کے باوجود بجلی کے آنے اور جانے کے بے وقت اوقات کار نے ایس ایم ای کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے جسکی وجہ سے اربوں روپیہ کی مشینری اور ایکومنٹ جل جاتے ہیں اور اس کےساتھ بجلی کے ٹرانسفامر اور دیگر مشینری بھی جل جاتی ہے جس سے جہاں صنعتوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے وہاں قومی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ عوام بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ اگر ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے تو بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانا ہو گا ورنہ پاکستان کی ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget