لاہور ( محسن رضا نمائندہ نیوز ۶ تھائی لینڈ ) تھائی لینڈ کے علاقہ چینگرائی میں گذشتہ دو ہفتوں سے ۱۳ بچے جن کی عمریں ۱۰ سے ۱۵ سال کے درمیان میں ہیں غار میں پھنس گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دو ہفتے پہلے ۱۳ بچے چینگرائی میں سیر کی غرض سے گئے تھے اور وہاں ایک غار میں پھنس گئے ہیں۔مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے غار میں پانی کی سطح بھی بڑھتی جا رہی ہے۔بچوں کی تلاش کے لئے تھائی آرمی اور امریکن آرمی نے مل کر آپریشن کیا اور ۱ جولائی کے دن بچوں کا سراغ لگا لیا ۔تھائی گورنمنٹ ابھی تک اس آپریشن پر ۱۰۰ ملین خرچ کر چکی ہے مگر بچوں کو ابھی تک نہیں نکالا جا سکا۔غار سے پانی کو نکالنے کے لئے واٹر پمپس کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔بچوں کو پانی سے بچانے کے لئے اکسیجن ماسک اور سویمنگ کٹس کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے تھائی گورنمنٹ غار میں سوراخ کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔پورا تھائی لینڈ اس وقت سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔تھائی گورنمنٹ نے بچوں کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
Post a Comment