HAR KHABAR

ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع سے معاشی استحکام آئے گا ,کوآرڈینیٹرانجمن تاجران لاہور اعجاز خان


لاہور (رپورٹ ۔ منور بھٹی )کوآرڈینیٹرانجمن تاجران لاہور اعجاز خان نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی بہت اچھی اسکیم ہے۔ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع سے معاشی استحکام آئے گا اور مطلوبہ ہدف پورا ہو گا۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جس طرح کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے اس سے نا صرف قرضوں کا بوجھ کم ہو گا بلکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری نظر آئے گی۔اعجاز خان نے مزید کہا کہ پچھلی اسکیمز کے ناکام ہونے کی ایک وجہ لوگوں کا گورنمنٹ پر اعتماد کا نا ہونا تھاجس کی وجہ سے لوگ اس طرف نہیں آتے رہے ۔دوسرے ملکوں میں رہنے والے پاکستانی بھائی اپنے ملک کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں گورنمنٹ کو چاہیئے کہ اس طرح کی اسکیمز کے ساتھ ساتھ کرپشن پر بھی قابو پائے تا کہ لوگوں کے اندر گورنمنٹ پر اعتماد بحال ہو اور ٹیکس دےنے کی طرف لوگوں کا رجحان پیدا ہو۔اعجاز خان نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کے لیئے ٹیکس دینا ہو گا تا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پر سے ہمارا انحصار ختم ہو۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget