HAR KHABAR

الیکشن کے عمل کو متنازع بنایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، شہباز شریف

کوئٹہ( رفعت سلیم) پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کے عمل کو متنازع بنایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔شہباز شریف سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے لیے کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے نواب اسلم رئیسانی اور نواب زادہ لشکری رئیسانی سے ان کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ مستونگ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر پورا پاکستان سوگوار ہے مستونگ واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ میرا کوئٹہ آنے کا مقصد رئیسانی خاندان  سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور نوابزادہ لشکری رئیسانی کی سچائی کمیشن کے قیام پر اتفاق کرتا ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسے موقع پر جب ہر آنکھ اشکبار ہے تو غیر سنجیدہ بات اور سیاست نہیں کرنا چاہئے بلکہ ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ ملک میں ایک سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے اور باقی سب جماعتوں کو مشکل کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الیکشن کے عمل کو متنازع بنایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے باعث سیاسی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں اور ہم سب کو اس صورتحال پر مشترکہ پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں وہ سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی سانحہ مستونگ کے سوگ میں انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔  شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ مستونگ پر قومی سوگ کے موقع پر مسلم لیگ نے ایک روز کے لیے انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ الیکشن کے انعقاد میں 10 روز رہ گئے ہیں اور اس سے قبل انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، نگران حکومت اور سیکیورٹی فورسز امیدواروں اور سیاسی میٹنگز کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے ذمہ دار ہیں
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget