لاهور ( رفعت سلیم )سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جیل اور قید میرا اور عوام کا رشتہ نہیں توڑ سکتی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل سے قوم کے نام اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم وطنو سے دور رکھنے کے لیے مجھے قید میں ڈال دیا گیا ہے۔ میری اور پوری قوم کی بیٹی قید میں ہے لیکن یہ نہیں جانتے کہ جیل اور قید میرا اور آپ کا رشتہ ختم نہیں کر سکتی۔ نا آمر یہ رشتہ توڑ سکا نا آج ڈوریں ہلانے والے یہ رشتہ توڑ سکیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا جھنڈا اٹھا کر نکلا ہوں اور ہمیں 70 سال سے جاری اس کھیل سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ 25 جولائی کو عظیم الشان فتح کا یادگار دن منانے کے لیے میدان میں نکلیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نے عوام سے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ کو تشویش ناک حالت میں اللہ کے سپرد کر کے آیا ہوں۔
Post a Comment