لندن(نمائندہ خصوصی)برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد کی جانب سی مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹس کا دروازہ ٹورنے کی بھی کوشش کی گئی۔مظاہرین کی طرف سے حسین نواز کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا۔برطانوی پولیس کے مطابق ابھی تک مظاہرہ کرنے اور دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نجی ملکیت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی۔دوسری جانب پی ٹی آئی برطانیہ کے ترجمان نے حسین نواز کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ترجمان پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سےحسین نواز کے گھر پر حملے میں کوئی صداقت نہیں،ہم اس حملے یا مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ حسین نواز کے گھر پر حملےکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
Post a Comment