اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن(ر)صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا،جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہرایلیٹ فورس، اسلام آباد پولیس، اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی سے ایک ریلی کے دوران گرفتار کیا تھا۔اس سے قبل کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے آڈیو بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ نیب کو اپنی گرفتاری دے دیں گے تاہم انہوں نے اپنا مقام خفیہ رکھا تھا۔جس کے بعد وہ اچانک راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں پہنچ گئے، جہاں چوہدری تنویر، ملک ابرار، شکیل اعوان اور دیگر مقامی پارٹی رہنما موجود تھے، جہاں سے نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں نیب کو لیگی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور کئی بار کوششوں کے بعد بالآخر انہیں نیب آفس پہنچانے میں کامیابی ملی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے
Post a Comment