HAR KHABAR

چیئرمین آرمی الیکشن سپورٹ سنٹر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات۔


اسلام آباد(رپورٹ-منور بھٹی)چیئرمین آرمی الیکشن سپورٹ سنٹر(AESC)لیفٹینٹ جنرل حمودالزمان خان کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ(اسلام آباد)میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میںعام انتخابات 2018ء کے لئے سیکیورٹی انتظامات اور پاک فوج کے تعاون پر بات چیت ہوئی۔لیفٹینٹ جنرل حمودالزمان خان نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن کو ءقین دہانی کرائی کہ پاک فوج آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کو ملک میں صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کروانے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔چیف الیکشن کمیشن کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ انتخابات میں حالات کو سازگار بنانے کے لئے پاک فوج کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو عزم کو سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام صوبائی حکومتیں بھی صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کو بھر پور تعاون فراہم کریں گی
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget