HAR KHABAR

تربیلاڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے سب سے برے ڈیم تربیلا میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہونے کے بعد ملک میں پانی کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے۔فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم کے بعد منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح ڈیڈ لیول کی جانب بڑھ رہی ہے اور آج ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 122 فٹ ہے۔کم بارشوں کی وجہ سے ملک میں آبی ذخائر جولائی میں بھی بہتر نہ ہوسکے جب کہ (ارسا) کے مطابق آئندہ چند روز میں بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق آج تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار، اخراج 95 ہزار 500 کیوسک ہے جبکہ منگلا میں پانی کی آمد 39 ہزار اور اخراج 69 ہزار 127 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ڈیموں میں پانی کی کمی کے باعث صوبوں کو ملنے والے پانی کی مقدار میں بھی کمی آئے گی، صرف سندھ کے گدو، سکھر اور کوٹری بیراج میں پانی کی قلت چالیس سے پچاس فیصد تک پہنچ جائے گی جس کے بعد چاول سمیت مختلف فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget