لاہو ر (رپورٹ ۔منور بھٹی ) لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر کاشف انور نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ملکی معیشت کے لیے بڑی تشویشناک بات ہے۔ہمارے پاس صرف دو مہینے کی امپورٹ کے پیسے رہ گئے ہیں جبکہ ہمارے پاس کم ا ز کم تین مہینے کی امپورٹ کے پیسے ہونے چاہیے۔ہمیں ہر حالت میں اپنے زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھانا ہو گااس کے لیے ہمیں اپنے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھائیوں کو اس بات پر آمادہ کرناہو گا کہ وہ ذیادہ سے ذیادہ پیسے پاکستان بھیجیں۔کاشف انور نے کہا کہ پچھلے مالی سال کے اختتام تک بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں نے ساڑھے انیس بلین ڈالر پاکستان بھیجے تھے اس سال پاکستانیوں کو ذیادہ پیسے پاکستان بھیجنے ہونگے تا کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکے ۔کاشف انور نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کرنے کے لیے بھی آمادہ کرنا ہوگا۔کاشف انور نے مزید کہا کہ جب تک ہماری امپورٹس کم اور ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی تب تک ہماری معیشت بحال نہیں ہو گی۔امپورٹس میں ہم سب سے ذیادہ تیل امپورٹ کرتے ہیں اور تیل ہمیں بجلی پیدا کرنے کے لیے امپورٹ کرنا پڑتا ہے اس لیے ہمیں بجلی پیدا کرنے کے لیے تیل کے علاوہ دوسرے وسائل پر انحصار کرنا ہو گا جن سے کم لاگت میں بجلی پیدا ہو سکے۔
Post a Comment