HAR KHABAR

سمندر پار پاکستانی اس بار بھی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گے،نادرا حکام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نادرا حکام کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں سمندر پار رہنے والے پاکستانی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری مہم کے حوالے سے نادرا حکام نے بتایا کہ تاحال سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جا سکتا ہے لیکن عام انتخابات میں ووت ڈالنے کے لئے سمندر پار پاکستانیوں کو وطن واپس آنا پڑے گا۔سمندر پار پاکستانیوں میں سے صرف رجسٹرڈ ووٹرز ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget