HAR KHABAR

پاکستان قرضوں کی دلدل میں ڈوب رہا ہے،مہنگائی کا ایک نیا طوفان دروازوں پر دستک دے رہا ہے ،قرض اتارنا کسی کی ترجیحات میں شامل نہیں،عابد زید

 لاہور (رپورٹ :منور بھٹی) تحریک جوانان پاکستان کے پنجاب کے آرگنائزر عابد زید نے کہا کہ روپے کی قدر میں جاری مسلسل کمی سے آج ملکی قرضوں میں مزید 800ارب روپے اضافے کے بعد کل قرضہ 8120ارب روپے سے بھی بڑھ گیا ہے۔ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے قوم بدترین مالی بحران کیطرف جا رہی ہے ۔ایک وقت تھا جب لوگ حاکم بننے سے ڈرتے تھے اب سیاستدانوں نے سیاست کو باقاعدہ پیشہ بنا لیا ہے اسی وجہ سے ہر آنے والا حکمران اپنی جیبیں بھرنے پہ زور دیتا ہے 
پچھلے پانچ سالوں میں ریکارڈ قرضے لیے گئے ہیں ان سب محب وطن حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام میں معیشت کی بہتری ممکن نہیں کیونکہ اس کا مقصد ہی پاکستان جیسے ممالک کو سستے خام مال اور سستی لیبر کا ذریعہ بنانا ہے۔ عابد زید نے مزید کہا کہ ان کا مقصد پیداوار بڑھانا ہے جس سے دولت بڑھتی ضرور ہے مگر صرف چند لوگوں کے لیے۔ملکی معیشت ایک خوفناک بحران کی طرف بڑھتی نظر آرہی ہے اور قوم خواب غفلت کی نیند سونے میں مصروف ہے۔خدارا جاگ جائیں ورنہ داستان بھی نہ رہے گی داستانوں میں۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget