HAR KHABAR

ڈالرکی قیمت بڑھنے سے ملک میں ہو ش ربا مہنگائی جنم لے گی،اعجاز خان

لاہور (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) ممتاز تاجر رہنما و کوآرڈینیٹر انجمن تاجران لاہور اعجاز خان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے نا صرف ملک میں مہنگائی بڑھے گی بلکہ غیر ملکی قرضوں میں بھی 800ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جو کہ ملکی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب کرے گا۔اعجاز خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں روزانہ 20ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے، ملکی معیشت پہلے ہی قرضوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے ہماری امپورٹس حد سے ذیادہ بڑھ چکی ہیںاور زرمبادلہ کے ذخائر پہلے ہی کم ہو چکے ہیںنگران حکومت کو چاہیں کہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے واضع اقدامات اٹھائے۔حالیہ ملکی معیشت سے سب سے ذیادہ نقصان بزنس کمیونٹی اور غریب عوام کو ہو گاجو کہ پہلے سے ہی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہے۔بزنس کمیونٹی کو ملکی مفاد کے لئے اب واضع قدم اٹھانا ہوگا ۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget