HAR KHABAR

شہبازشریف کا نوازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط

اسلام آباد( رفعت سلیم) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط لکھ دیا۔ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے وکلاء سے جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر شکوہ کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھے ہیں جس میں نوازشریف کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں، انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ میاں نوازشریف کو دل کا عارضہ ہے اس لیے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ شہبازشریف کا خط نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو پہنچا دیا گیا ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget