HAR KHABAR

عسکری پارک حادثےنے بہت سےسوالات اٹھادیئے، شوبز و سیاسی شخصیات کا ردعمل کا اظہار

کراچی( رفعت سلیم) پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچی کی ہلاکت اور دیگر  10 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے نے جہاں انتظامی خامیوں کی قلعی کھول دی، وہیں کئی سوالات بھی کھڑے کرددیئے۔عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے پارک میں کوئی انتطام نہیں تھا، اس لیے عوام نے ابتداء میں جھولے تلے دبے افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا اور زخمیوں کو ایمبولینسز اور پرائیویٹ گاریوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا پارک میں ابتدائی طبی امداد کے لیے بھی کوئی انتظام نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ایمبولینس موجود تھی۔موقع پر موجود افراد نے مزید بتایا کہ پارک میں کرین ضرور تھی لیکن فوری طور پر اسے چلانے کے لیے تربیت یافتہ عملہ دستیاب نہیں تھا۔یہ حادثہ اپنے ساتھ اس حوالے سے کچھ سوالات بھی چھوڑ گیا کہ ضروری انتظامات اور اقدامات کے بغیر پارک کو اجازت نامہ کیسے جاری کیا گیا؟پارک انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طبی ادویات، پیرامیڈیکل اسٹاف اور تکنیکی عملے کو کیوں نہیں رکھا گیا؟اور یہ کہ کیا گرنے والے جھولے کو چلانے سے پہلے اسکی ٹیسٹنگ کی گئی تھی؟ شوبز اور سیاست سے وابستہ مختلف شخصیات نے بھی واقعے کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔گلوکار فخرعالم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ اس پارک میں ہونے والا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، ایک 8 سالہ بچی اپنی جان سے گئی، صرف اس وجہ سے کہ مالکان کے پاس جھولے پرانے تھے ، جنہیں کسی اور ملک میں چلانے کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی'۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما ناز بلوچ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے سخت انتظامات کی اشد ضرورت ہے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے علی رضا عابدی نے بھی واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کیا جانا چاہیےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جناح اسپتال میں عیادت کی
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget