HAR KHABAR

این اے 44: سولہ سال بعد شہریوں کو پہلی مرتبہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد( رفعت سلیم )قبائلی علاقے ضلع خیبر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44 میں 2002 کے بعد سے شہریوں کو پہلی مرتبہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت مل گئی۔ 2008 میں حلقہ این اے 44 میں دہشت گردی اور 2013 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث انتخابی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھیں۔ کامیاب فوجی آپریشن کے باعث پرامن ماحول میں 16 سال بعد پہلی بار جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جو کہ شہریوں کے لیے باعث مسرت ہے۔علاقے کا مشہور باڑہ بازار مختلف سیاسی پارٹیوں کے پرچموں، رنگارنگ بینرز اور تصاویر سے مزین ہے  جبکہ چھوٹے بڑے جلسوں کے انعقاد کو عوامی پذیرائی حاصل ہے۔ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ اس بار پر امن ماحول میں انتخابات ہو رہے ہیں۔حلقہ این اے 44 میں 41 امیدوار انتخابی معرکے میں ایک دوسرے کےمدمقابل ہیں۔تاہم شہری پرعزم ہیں کہ وہ پرامن اور آزاد ماحول میں کامیابی کا تاج ایسے امیدوار کے سر سجائیں گے جو حلقے کے لیے امن وترقی کا ضامن ہو۔



Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget