HAR KHABAR

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی تشویشناک ہے ۔سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے : پیاف

لاہور(رپورٹ ۔منور بھٹی ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10ارب ڈالر ز کی سطح سے بھی گرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میںمسلسل کمی ہورہی ہے جو ملکی معاشی صورتحال کیلئے انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔ بدلتی سیاسی صورتحال اور کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث اکتوبر زرمبادلہ کے ذخائر 2016 میں 18.9 ارب ڈالر کی سطح پر تھے جو کہ جون2018 مین 9.7 ارب ڈالرز رہ گئے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگی اشیاءکے باعث بیرون ملک میں پاکستانی اشیاءکی مانگ میں کمی کے باعث ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو پا رہاان خیالات کا اظہار قائم مقام چیئرمین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باعث غیر ملکی سفارتکار ملک سے منافع اورآمدن باہر لیکر جا رہے ہیں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گیر ملکی سرمایہ کاروں نے جون 2018 تک 50 کروڑ ڈالر سے زائد ملک سے باہر بھیجے ہیں ان کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے اگر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ نہیں ہوا تو ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا اور پاکستان کو آئی ایم ایف جانا پڑے گا۔ آنے والی حکومت جب تک بہتر اقدامات نہیں کرے گی معاشی حالات مستحکم نہیں ہونگے ۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget