HAR KHABAR

نوازشریف، مریم اور صفدر کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات


راولپنڈی( رفعت سلیم) نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ان کے وکلا خواجہ حارث اور امجد پرویز نے ملاقات کی جس میں اہم قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نواز شریف پر عزم اور مضبوط ہیں، وہ سمجھتے ہیں جو سہولیات ملنا چاہیے تھیں نہیں ملیں۔ کیپٹن (ر) صفدر دل کے مریض ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ بھی ریکارڈ پر ہے۔ مریم نواز اور صفدر جیل مینول سے ہٹ کر اضافہ سہولیات نہیں لینا چاہتے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget