HAR KHABAR

پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسر کی اتھارٹی ہی مانتے ہیں: سعد رفیق

لاہور( رفعت سلیم) سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسر کی اتھارٹی ہی مانتے ہیں لہٰذا پولنگ اسٹیشن کی حدود میں جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر عمل درآمد کرایا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ  گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی، ہمارے کارکنوں کو مارا گیا جس کے خلاف درخواست تھانےمیں دے رکھی ہے، پی ٹی آئی کے کارکن تھپڑ مارنے کی سیاست سے باز رہیں۔ پی ٹی آئی کی متشدد سیاست کا یہ نتیجہ نکلا کہ عمران خان کے جلسوں کی رونق ختم ہوگئی اور اب وہ اپنے جلسوں کے لیے ادھر ادھر سے لوگ اکٹھے کررہے ہیں۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام نظریاتی بنیاد پر ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہے، گالیوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں ن لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا۔  پی ٹی ائی کے انتخابی اخراجات کتنے ہیں؟ایک ہی رات میں 30،30 ہزار بینر لگائے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسر کی اتھارٹی ہی مانتے ہیں لہٰذا پولنگ اسٹیشن کی حدود میں جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر عمل درآمد کرایا جائے۔ انتخابی عمل سےمتعلق ہم نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور الیکشن کو شفافبنانے کیلئے ضروری ہے کہ میڈیا کو پولنگ اسٹیشن تک جانے دیا جائے۔




Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget