لاہور (نیوز 6 رپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ز مبابوے کے خلاف ٹرائی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عزم، جذبے اور محنت سے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کوشکست دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبہ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔ٹرائی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔پاکستانی قوم قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ایسی ہی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتی ہے.امیدہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹرائی سیریز کے آئندہ میچز میں بھی فتح حاصل کرے گی۔
Post a Comment