لاہور ( نیوز 6 رپورٹ )چھوٹی صنعتوں کے قومی ماہر و فائونڈر ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحمت اللہ جاوید نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی تاریخ ادائیگی کو 31 جولائ تک بڑھانا حکومت کی دانشمندی ھے- حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولت سے تمام محب وطن پاکستانیوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ جن لوگوں کی دولت بیرون ممالک موجود ہے انہیں چاہئے کہ وہ اپنی دولت پاکستان میں لے کر آئیں اب وطن عزیز پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول نہایت سازگار ہے اور انڈسٹری کیلئے وسیع مواقع اور حکومتی وسائل دستیاب ہیں لہذا پاکستانی معیشت کو ترقی دینے کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہئے اس اقدام سے ناصرف معیشت ترقی کرے گی بلکہ پاکستان قرضوں کے بوجھ سے نکل آئے گا۔ رحمت اللہ جاوید نے نیوز 6 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اقدام قابل تحسین ہے اس سکیم کی بدولت پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوا ہے امید ہے آئیندہ چند روز میں پاکستان کو سرمایہ کی مد مزید محاصل وصول ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے ملنے والے سرمائے کو انڈسٹری کی ترقی کیلئے تیار صرف کرنا چاہئے تاکہ پاکستان میں بے روزگاری اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب سب کو اس شاندار موقع سے پورا فائدہ حاصل کرنا چاہئے اور اپنی دولت کو وطن عزیز کی ترقی کے لیے استعمال کر کے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنے ملی جذبے کا اظہار کرنا چاہئے - آج وطن عزیز آپ سے ایک خوشحال اور پر امن اور محبوب پاکستان کا خواہ ہے آگے بڑھ کر اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے میڈ ان پاکستان کو ترقی دیں۔
Post a Comment