اسلام آباد (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ا ±ن لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جنہوں نے نواز شریف کو گالیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب میں اپنا راستہ لے چکا ہوں اور واپسی کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے، میں نے نواز شریف کے ساتھ کوئی بے وفائی نہیں کی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی بیان دیا بس اتنا کہا کہ عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کریں۔قبل ازیں اسلام آباد میں مجلس العلما ءاسلام پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اسلام پسندوں اور دائیں بازو کی جماعت ہے، مسلم لیگ میرے خاندان اور میرے خون میں ہے لیکن اب مسلم لیگ نظریاتی مسلم لیگ نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ میری قومی اسمبلی کی سیاست کا آغاز 1985میں ہوا اور بطور ممبر اسمبلی جو کام کیا اپنے ضمیر کے مطابق کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، اپنی سیاست اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر ڈھا لی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ میں جو تقریر کی وہ بھی ریکارڈ پر ہے، میں نے کہا کہ مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا میں نے یو این میں کہا کہ دہشت گردی کی صورتحال نہیں بدلےگی جب تک مغرب اپنی سوچ نہیں بدلےگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سینٹ میں کہا کہ مدرسے دہشت گردی کا مرکز نہیں جس پر اندر سے میری ٹانگیں کھینچی گئیں۔
Post a Comment