لاہور(رپوٹ "رفعت سلیم" )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
عام انتخابات اور اٴْمیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہارکر دیاسیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں امیدواروں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاعات ہیں۔خط کے متن کے مطابق نارووال اور ملتان میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت، انتظامیہ اور پولیس شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

Post a Comment