اسلام آباد (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ۳۱ مئی ۲۰۱۸ءکو ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیاتھا جس میں الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔سیاسی جماعتوں کی تجاویز کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق تیار کیا گیاہے۔ےاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات ایکٹ ۲۰۱۷ءکی دفعہ۲۳۳ کے تحت سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں،انتخابی ایجنٹوں اورپولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق بنانے کا پابند ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ میں سیاسی جماعتوں، امیدواروں، الیکشن ایجنٹوں کو کسی بھی اےسے عمل سے روکا گیا ہے جو نظریہ پاکستان ،پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے خلاف ہو یا اخلاقیات اور امن عامہ کے خلاف ہویا جس سے عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری متاثر ہو یا جس سے فوج اور عدلیہ کی تضحیک کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔
Post a Comment