HAR KHABAR

اگر بچوں کو جیل بھیجا گیا تو وہ بھی ان کے ساتھ جیل جائیں گی۔ والده نواز شریف


لاہور( رفعت سلیم ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کا کہنا ہے کہ اگر ان کے بچوں کو جیل بھیجا گیا تو وہ بھی ان کے ساتھ جیل جائیں گی۔ اپنے ویڈیو بیان میں نواز شریف کی والدہ نے کہا کہ پاکستان کا بیٹا میرا بیٹا ہے جس نے اسے روشن بنایا، کل وہ واپس آرہا ہے تاکہ میں پھر سے اس کا ماتھا چوم سکوں۔شمیم اختر نے کہا کہ میرے بیٹے نواز شریف، مریم اور صفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا، میں ان تینوں کو جیل جانے نہیں دوں گی، اگر جیل بھیجا گیا تو میں بھی ان کے ساتھ جاؤں گی۔سابق وزیراعظم کی والدہ نے کہا کہ ان کا ایمان ہے یہ تینوں بے گناہ ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا، ظالموں کو خدا کے خوف اوراس کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے۔نواز شریف کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے خود فیصلے میں لکھا کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو پھر میرے بچوں کو سزا کس بات کی دی جارہی ہے، صرف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے اور ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget