HAR KHABAR

پیمرا کو چینلز کے خلاف عام انتخابات کے موقع پر جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پیمرا رولز کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔



اسلام آباد ( رفعت سلیم )الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے چلنے والے اشتہارات کے معاملے پر چیئرمین پیمرا اور دیگر حکام نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا و ممبران کو بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو حکم دیا کہ ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم میں مخالف سیاسی جماعتوں کے لیے نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے، جن چینلز پر سیاسی جماعتوں کے ایسے اشتہار چل رہے ہیں انہیں شوکاز دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے پیمرا کو چینلز کے خلاف عام انتخابات کے موقع پر جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پیمرا رولز کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا  کو تمام سیاسی جماعتوں کے اشتہارات کا مکمل تخمینہ لگانے اور اشتہارات کا ریکارڈ کمیشن کو مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔الیکشن کمیشن کے حکم پر پیمرا نے چینلز کو  وارننگ جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ چینلز کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مخالف سیاسی جماعت کے نازیبا اشتہار پر کارروائی کا مطالبہ کیاتها

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget