HAR KHABAR

پانی کی ضروریات کیلئے ڈیمز کی تعمیر ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے,خادم حسین

لاہور (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کیلئے فنڈ کے قیام اور تمام بینکوں میں اکاﺅنٹس کھولنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیموں میں پانی کی خطرناک حد تک کمی کے باعث پانی کی ضروریات کیلئے مزید ڈیمز کی تعمیر ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔تاجر و صنعتکار برادری اس فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کروا کر اپنا قومی فریضہ سرانجام دینگے ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہبھارت کی جانب سے پاکستانی دریاﺅں کا پانی روک کر کشن گنگا ڈیم اور دیگر ڈیمز کی تعمیرسے ملک پانی کے بحران میں مبتلا ہے پاکستانی دریاﺅں کا پانی روک کر بھارت میں ڈیموں کی تعمیر ملکی معیشت کےلئے نقصان دہ ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں آبپاشی کے لیے پانی کی قلت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے پانی کے ذخائرمسلسل کمی کا شکار ہےں۔ آبی ذخائر نہ صرف زندگی بلکہ ملکی بقاءکیلئے ناگزیر ہے اس لیے پانی کی کمی کیلئے مزید ڈیم بنائے جائیں۔

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget