HAR KHABAR

عوام خیر و عافیت سے گھروں کو واپس جائیں، عوام اب 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرےگی،


لاہور( رفعت سلیم) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے شہباز شریف کی قیادت میں چلنے والی ریلی ایئرپورٹ نہ پہنچ سکی۔شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی قیادت میں چلنے والی ریلی مال روڈ نہر پر تک پہنچ سکی جہاں کارکنوں سے مختصر خطاب میں شہباز شریف نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ریلی کے دوران کارکنوں سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ریاستی جبر اور تشدد کی ناکامی کا دن ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا دھرم پورہ میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام خیر و عافیت سے گھروں کو واپس جائیں، عوام اب 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرےگی، ن لیگ کےشیروں نے ثابت کردیا وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ کارکنوں نےووٹ ڈال کر کرنا ہے، نواز شریف نے وطن واپس آکر ثابت کر دیا کہ وہ حق پر ہیں، ن لیگی امیدواروں کی کامیابی ہی نواز شریف کی کامیابی ہے۔
25جولائی کاسورج شیر کی کامیابی کا پیغام لےکر طلوع ہوگا، حمزہ شہباز حمزہ شہباز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہمارا قافلہ 5 گھنٹوں سے رواں دواں ہے، جذبہ لانگ مارچ میں بھی تھا لیکن یہ لانگ مارچ سے دگنا جذبہ ہے‘۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ’یہ نواز شریف سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کر رہے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف اور ن لیگ نے قوم کی خدمت کی، 25جولائی کا سورج شیر کی کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہوگا‘۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ’دعا ہے اللہ تعالی پاکستان کی خیر کرے، مسلم لیگ ن دوبارہ کامیاب ہو، دوبارہ اسی جذبے سے ملک کو قائد اعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے‘۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget