اسلام آباد( رفعت سلیم) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔نواز شریف اور مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز ای 243 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے لیگی رہنماؤں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل لے جایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ ہوگا جس کے بعد سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے گا۔سہالہ ریسٹ ہاؤس کو سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
Post a Comment