HAR KHABAR

آصف زرداری اور فریال تالپور 12 جولائی کو سپریم کورٹ طلب۔

اسلام آباد(رپورٹ نیوز6)جعلی بینک اکاونٹس کے زریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو 12 جولائی کو طلب کر لیا۔جن کے نام پر جعلی اکاونٹس کھولے گئے ان لوگوں کے ناموں کی تفصیل سپریم کورٹ کے فیصلے میں شامل ہے۔ جن کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کھولے گئے ان میں طارق سلطان، ارم عقیل، محمداشرف، اقبال آرائیں، محمد عمیر، عدنان جاوید اور قاسم علی کے نام بھی شامل ہیں۔تحریری حکم میں اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے والی 15 کمپنیوں/ کاروباری گروپس کے نام بھی شامل ہیں۔ ان میں سجوال ایگرو فارم، ٹنڈوالہ یار شوگر ملز، ایگرو فارم ٹھٹھہ، عمیر ایسوسی ایٹس، رائل انٹرنیشنل، اقبال میٹلز، لاجسٹک ٹریڈنگ، لکی انٹرنیشنل، اے ون انٹر نیشنل، سردار محمد اشرف، حاجی مرید اکبر،اومنی گروپ و دیگر شامل ہیں۔تحریری حکم میں اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے والے 13 گروپس کے نام بھی شامل ہیں جن میں نصیرعبداللہ لوٹھا، انصاری شوگر ملز، اومنی پولیمار پیکجز، پاکستان ایتھنل، چیمبر شوگر ملز، ایگرو فارمز ٹھٹھہ شامل ہیں۔آصف زرداری، فریال تالپور، پرتھینم ،اے ون انٹرنیشنل، لکی انٹرنیشنل، لاجسٹک ٹریڈنگ، رائل انٹرنیشنل اور عمیر ایسوسی ایٹس بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم میں فوجداری مقدمات دائر ہونے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے انور مجید، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، نصیرعبداللہ لوٹھا، محمد اقبال خان نوری، محمد اشرف، محمد اقبال آرائیں، محمد عمیر، عدنان جاوید، قاسم علی اور اعظم وزیر خان کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم دیا ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget