راولپنڈی ( رفعت سلیم )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سیف سٹی اراضی کیس کی سماعت 11ستمبر تک ملتوی کر دی ۔سیف سٹی اراضی کیس کی سماعت بدھ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کی ۔اس موقع پر پنجاب پولیس کے وکیل کی جانب سے مہلت طلب کی گئی جس پر فاضل عدالت نے سماعت 11ستمبر تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ سیف سٹی اراضی کیس کی گذشتہ سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روئوف نے کی تھی ۔ گذشتہ سماعت میں بھی پنجاب پولیس کے وکیل کی مہلت طلبی پر فاضل عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی تھی تاھم عدالت نے قرار دیا تھا کہ آئندہ تاریخ پیشی پر سیف سٹی کی بابت راولپنڈی پولیس کا موقف واضح کیا جائے ۔
Post a Comment