HAR KHABAR

ہارون بلور کی میت لے جانے والے ایمبولنس پر بیٹھے دانیال بلور کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پشاور ( رفعت سلیم )ہارون بلور کی میت لے جانے والے ایمبولنس پر بیٹھے دانیال بلور کی تصویر  سوشل میڈیا  پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز  اے این پی  کے رہنما ہارون بلور  پشاور  میں ہونے والے ایک خود کش دھماکے میں  شہید  ہو گئے تھے۔پہلے  سوشل میڈیا  پر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ ہارون بلور کے بیٹے بھی اس دھماکے میں  شہید  ہو گئے ہیں۔تاہم یہ خبر جھوٹی نکلی۔اس کے بعد ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور کی ایک تصویر  سوشل میڈیا  پر وائرل ہوئی جس میں دانیال بلور ایمبولنس کی چھت پر بیٹھے تھے۔اسی ایمبولنس میں ان کے والد کی میت کو لے کر جایا جا رہا تھا۔دانیال بلور ایمبولنس کی چھت پر بیٹھ کر" زندہ ہے بلور زندہ ہے" کے نعرے لگا رہے تھے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget