کراچی (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کا قافلہ روک لیا، مظاہرین نے بلاول کے قافلے پر پتھراو ¿ کیے جس سے ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، خواتین بھی چھتوں پر چڑھ کر خالی مٹکے بجاتی رہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری پہنچے اور ریلی کی صورت میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔تاہم جیسے ہی بلاول بھٹو کی ریلی لیاری کے علاقے بہار کالونی پہنچی تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے قافلے کو روک لیا۔مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی اور بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پتھراو ¿ کیا اور ڈنڈے بھی برسائے۔مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی اور بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پتھراو ¿ کیا اور ڈنڈے بھی برسائے، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا۔علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد خالی مٹکے اٹھا کر گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے جس کے باعث بلاول بھٹو کے قافلے کی پیش قدمی رک گئی تاہم اس سارے معاملے میں پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس نظر آئی۔لیاری میں پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی سیل کے انچارج یوسف بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کے لوگ نہیں بلکہ چند شر پسند عناصر ہیں، ان لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں پیپلز پارٹی کے جانثار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن ہمارے پارٹی چیئرمین نہیں چاہتے کہ صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑیں کیونکہ لیاری تو ہمارا ہی علاقہ ہے۔
Post a Comment