HAR KHABAR

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ


لاہور(رپورٹ ۔ منور بھٹی) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انتہائی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ عوام، صنعت اور تجارت کو بلیک میل کرنے کے مترادف ہے۔ اوگرا کو علم ہے کہ صنعت و تجارت اور عوام کی تمام سرگرمیاں پٹرولیم مصنوعات سے براہِ راست وابستہ ہیں اس لیے وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو اوگرا کے غلط فیصلے پر عمل نہیں کرنا چاہیے تھا، اس سے صنعت ، تجارت اور معیشت کے لیے سنگین مسائل پیدا ہونگے، یہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اوگرا کو زمینی حقائق کا کوئی ادراک نہیں اور یہ آنکھیں بند کرکے فیصلے کیے جارہی ہے، نگران حکومت کو اوگرا کی سمری مسترد کردینی چاہیے تھی مگر اس نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی منظوری دے دی۔ بہتر یہ ہوتا کہ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کے بجائے اس پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں اور حکومت کے غیر پیداواری اخراجات میں کمی کی تجویز دیتی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات صنعتوں کا اہم خام مال ہیں جو پہلے ہی مشکلات سے دوچار اور عالمی منڈی میں جگہ بنانے کے لیے تگ و دو کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت پر پٹرول بم گرانے کے بجائے حکومت غیر پیداواری اخراجات میں کمی لائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ نقصان دہ اثرات کو مدنظررکھے بغیر اوگرا جیسے ادارے، جنہیں صنعت و تجارت کے حالات سے کوئی غرض نہیں، کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے سے تمام شعبہ ہائے زندگی ب ±ری طرح متاثر ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نشوونما کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجائے گا اور تھرمل پاور جنریشن کی لاگت بھی بڑھ جائے گی جس سے صنعتی شعبے کو بہت نقصان ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے کہا کہ نہ صرف اشیاءکی نقل و حمل مہنگی ہوجائے گی بلکہ عوامی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے جس سے عام لوگ بہت بُری طرح متاثر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے لہذا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لے۔ 

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget