HAR KHABAR

میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں,خواجہ خاور رشید


لاہور (رپورٹ- منور بھٹی) کاروباری برادری نے میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018ءمیں بھاری اکثریت سے ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ لائنز کلب انٹرنیشنل ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمتِ انسانیت کے بہت سے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے میاں محمد ادریس کے ڈائریکٹر لائنز کلب انٹرنیشنل انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میاں محمد ادریس لائنز کلب انٹرنیشنل کے مشن کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget