HAR KHABAR

فوج الیکشن کے عمل کو غیر سیاسی غیر جانبدار ہو کر ادا کرے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی (رفعت سلیم) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں اور فوج الیکشن کے عمل کو غیر سیاسی غیر جانبدار ہوکر ادا کرے گی۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔آصف غفور نے کہا کہ الیکشن سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار ہوتا رہا ہے، آپ نے دیکھا کہ تمام شکوک و شبہات دم توڑ گئے، 25 جولا ئی کو عوام ملک کو ایک نئی جمہوری حکومت کی طرف لیکر جائےگی۔ان کاکہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں پہلی بار فوج تعینات نہیں ہو رہی، پچھلے الیکشنز میں بھی فوج خدمات انجام دیتی رہی ہے، 25 جولائی کو الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، الیکشن کے کنڈکٹ میں پاک فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہے۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget