HAR KHABAR

شہباز شریف اور لیگی قیادت نے نواز شریف اور مریم کو دھوکا دیا، اعتزاز احسن

لاهور ( رفعت سلیم )پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور ن لیگی قیادت نے نواز شریف اور مریم نواز کو دھوکا دیا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چاہیے تھا کہ ایئر پورٹ کے ناکے تک ضرور پہنچتے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان، شہباز شریف اور سعد رفیق ایئرپورٹ پہنچ ہی نہ سکے؟ خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثناءاللہ اور خرم دستگیر نے بھی نواز شریف کو تن تنہا چھوڑا، ان رہنماؤں کو اندر جانے سے کوئی نہ روکتا، سب نوازشریف سے ہاتھ ملاتے لیکن نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ن لیگی قیادت نے سازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا، خواجہ سعد رفیق لوہے کے چنے چبانے والا غائب رہا، نظر ہی نہیں آیا، پہنچا تو مشاہد اللہ خان پہنچا، جس پر انہیں داد دیتا ہوں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے نواز شریف کو بلا کر منظر سے ہٹا دیا ہے اور انہیں پھنسا دیا ہے۔ اتنا دھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جو نواز شریف اور مریم کے ساتھ دیکھا۔ نواز شریف کے ساتھ وہ ہوا جو 1757 کی جنگ پلاسی میں میر جعفر نے سراج الدولہ کے ساتھ کیا تھا
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget