HAR KHABAR

عمران خان نے کے پی کے کا بیڑہ غرق کردیا، شہباز شریف

اٹک( رفعت سلیم) پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔اٹک میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے دوران شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا، پانچ سال میں ملک کی کوئی خدمت نہیں کی۔ نواز شریف ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور لائے، اتنی بارش کے باوجود عظیم الشان جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پچیس جولائی شیرکا دن ہے۔شہباز شریف نے کہا  آپ کا قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہیں۔ لالچ، دباؤ اور دھمکیاں دی گئیں مگر نوازشریف نے پھر بھی ایٹمی دھماکے کیے۔شہباز شریف نے کہا  سابق وزیراعظم اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے واپس آئے ہیں۔ 2013 سے پہلے بجلی جاتی تھی تو آتی نہیں تھی، ہم نے پانچ سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ نواز شریف ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور لائے۔ الزام خان کا جلسہ بھی اس طرح خالی ہوتا ہے جس طرح اس کا دماغ، پانچ سال میں عمران خان نے لوگوں کی کوئی خدمت نہیں کی۔ 25 جولائی کو ن لیگ کامیاب ہوئی تو پاکستان کوترکی جیسا ملک بنادوں گا۔ پنجاب کی دن رات خدمت کی ہے، ہمیں حکومت نہیں خدمت کا موقع دیں۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget