کراچی ( رفعت سلیم )کراچی کے عسکری امیوزمنٹ پارک کی انتظامیہ نے گرنے والے جھولے میں تیکنیکی نقص کو تسلیم کر لیا۔ ڈی سی ایسٹ احمد علی صدیقی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے عسکری امیوزمنٹ پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹھیکداروں زبیر طفیل، محمد عمران سے سوالات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم نے پارک کے ٹھیکیداروں سے گرنے والے جھولے سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی۔ عسکری امیوزمنٹ پارک کے جھولوں پر ٹیکنکل رپورٹ کل تک مکمل کر لی جائےگی۔ پارک انتظامیہ نے جھولے فراہم کرنے والی چینی کمپنی کو حادثے اور جھولوں میں تکنیکی نقص سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔جھولے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی کشف کے والد صمد نے کها که مجھے کچھ نہیں چاہیے بس پارک کے انتظامات کو بہتر کیا جائے

Post a Comment