لاهور ( رفعت سلیم )قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور صاف پانی اسکینڈل اور پنجاب پاور کمپنی کیس کی تفتیش کررہا ہے اور صاف پانی کیس میں (ن) لیگ کے امیدوار انجینئر قمرالاسلام گرفتار ہیں جب کہ ان کیسز میں شہبازشریف کو بھی کئی بار طلب کیا جاچکا ہے۔ نیب لاہور نے پنجاب پاور کمپنی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو آج پھر طلب کیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ شہباز شریف کو اس سلسلے میں سوال نامہ بھی دیاگیا تھا۔شہباز شریف چند دن پہلے بھی نیب میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے 2گھنٹے سے زائد سوال وجواب کیے گئے تھے۔ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد چیمہ اور نوازشریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی گرفتار کیا ہے
پنجاب پاور کمپنی کیس نیب نے شہبازشریف کو پھر طلب کرلیا

Post a Comment