تھائی لینڈ (محسن رضا نمائندہ خصوصی ) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں پاکستانی تاجروں کی طرف ۱۳ جولائی تا ۱۵ جولائی تک سنگل کنٹری ایکسپو کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ایکسپو کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کروانا ہے ۔ایکسپو میں جن مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے ان میں فوڈ،لیدر اور کپڑے کی بنی مصنوعات شامل ہیں ۔تھائی شہریوں کی طرف سے اس نمائش کو بہت سراہا جا رہا ہے ۔بنکاک شہر کی تقریبا ہر گلی میں پاکستان اور تھائی پرچموں کی بہار نظر آرہی ہے ۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی بہت خوش اور پر جوش نظر آرہی ہے پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے ابھرے گا اور دنیا کو پاکستان کہ مصنوعات کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا جو کہ پاکستان کہ معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
Post a Comment