HAR KHABAR

نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لئے سندھ کے قافلوں کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں


کراچی ( رفعت سلیم )پاکستان  مسلم لیگ(ن) سندھ  کے رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس  پنجاب  کے سابق وزیر  تعلیم   رانا مشہود  علی خاں کی صدارت میں ہوا جس میں  پاکستان  مسلم لیگ(ن) سندھ  کے صدر شاہ محمد شاہ، جنرل سیکریٹری سینیٹر سلیم ضیا، لیڈیز ونگ کی صوبائی صدر زاہدہ بھنڈ کراچی  ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر ، سینئر رہنما زین انصاری،مرزا اشتیاق بیگ شریک تھی پاکستان  مسلم لیگ(ن) سندھ  کے اعلی سطحی اجلاس میں  پشاور  میں  اے این پی  کے جلسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور دھماکے میں  شہید  ہونے والے ہارون بلور و دیگر کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی پاکستان  مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما  رانا مشہود  علی خان نے صوبائی قیادت کی مشاورت سے 13جولائی کو قائد میاں محمد  نواز شریف  اور ان کی صاحبزادی  مریم نواز شریف  کے استقبال کے لئے پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں  سندھ  سے استقبالی قافلوں کی روانگی کے پروگرام کو حتمی شکل دیپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما  رانا مشہود  علی خاں نے  سندھ  بھر سے قافلوں کی روانگی کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی قیادت کی مشاورت سے  سندھ  بھر سے  پاکستان  مسلم لیگ(ن) کے قومی و  صوبائی اسمبلی  کے امیدواروں، ڈویژنل، ضلعی اور یونین کونسل کی سطح تک عہدے داروں، منتخب  بلدیاتی  نمائندوں کے لئے  لاہور  پہنچنے اور قائد میاں محمد  نواز شریف  کے تاریخی استقبال کا جامع پروگرام جاری کیا پاکستان  مسلم لیگ(ن) سندھ  کے صدر شاہ محمد شاہ، جنرل سیکریٹری سینیٹر سلیم ضیا، خواتین ونگ کی صدر زاہدہ بھنڈ ،  کراچی  ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر سینئر پارٹی رہنمائوں زین انصاری اور مرزا اشتیاق بیگ کو مرکزی صدر  میاں محمد شہباز  شریف کا خصوصی پیغام اور تاریخ ساز استقبال کے لئے ہدایات سے بھی آگاہ کیا گیا
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget