HAR KHABAR

نواز شریف کے طیارے کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں


لندن ( رفعت سلیم) نواز شریف  کے طیارے کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔ جو ٹکٹ عام طور پر 900پاﺅنڈ میں ملتی ہے وہ 3000پاﺅنڈ تک بیچی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق  وزیراعظم   نوازشریف  اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ 13جولائی بروز جمعہ کووطن واپس آرہے ہیں۔  نوازشریف  نجی ایئرلائن کی پروازای وائی 243سے  لاہور  ایئرپورٹ پرشام سواچھ بجے اتریں گے۔جس کے تحت نیب نے بھی گرفتاری کی بھرپور تیاری کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق  وزیراعظم   نواز شریف  کے ہمراہ لندن سے ن لیگی سینئر کارکنان اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے بھی آئیں گے۔ تاکہ نیب کی جانب سے گرفتاری کے دوران ان کوکوریج مل سکے۔۔نوازشریف  کی وطن واپسی کے موقع پرنیب نے میڈیا کوان کی تشہیر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ مجرموں کی تشہیر کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ  نوازشریف  کے کوطیارے میں ہی گرفتار کرلیا جائے یا پھرطیارے کا رخ  اسلام آباد  یا کسی اور ایئرپورٹ fجہاں حالات معمول کے مطابق ہوں اس طرف موڑدیاجائے۔تاکہ ہنگامہ آرائی اورعوامی  احتجاج  سے بچا جاسکے اور امن وامان کی صورتحال بھی برقرار رہے۔تاہم ن لیگی قیادت کوخدشہ ہے کہ پاکستانی میڈیا کوایئرپورٹ یا پھر جہاز ے قریب تک نہیں آنے دیا جائے گا۔جس کے باعث طیارے میں موجود بین الاقوامی میڈیا کوریج دے سکے گا۔۔ن لیگ  کے قائد  نوازشریف  نے جلاوطنی کے دوران جب مشرف دور میں وطن واپسی کی کوشش کی تھی تواس وقت بھی ان کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ  نواز شریف  جس طیارے میں  لاہور  آرہے ہیں اسکی ٹکٹیں پہلے آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئیں جبکہ اب وہی ٹکٹیں بلیک میں بیچی جارہی ہیں۔ جو ٹکٹ عام طور پر 900پاﺅنڈ میں ملتی ہے وہ 3000پاﺅنڈ تک بیچی جا رہی ہے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget