HAR KHABAR

پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف




لاہور (رپورٹ ۔ منور بھٹی ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف )نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے۔ایف اے ٹی ایف ایک عالمی ادارہ ہے جس کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا ہے اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوشیشون میں تعاون نہیں کرتے۔پاکستان کا نام گرے لسٹ میںآنے سے مالی اداروں کے ساتھ تعلقات متاثر ہونگے۔بیرون ملک پاکستان کا امیج خراب ہو سکتا ہے بحالی امن کے باوجود سرمایہ کاروں کو پاکستان لانا مشکل ہو جائے گا۔پاکستان کی سایھ متاثر ہو گی عالمی مالیاتی اداروں سے قرضوں کا حصول بہت مشکل ہو جائے گا اور غیر ملکی بینکوں اور سرمایا کاروں کا اعتماد بھی متزلزل ہو گا۔قائم مقام چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا۔اس سے پاکستان مخالف قوتوں کو موقع ملے گا کہ وہ دیگر ممالک کو پاکستان سے تجارتی و معاشی تعلقات کم کرنے کی ترغیب دیں گے۔گوادر اور سے پیک سے ہونیوالی ترقی کئی ممالک کو ہضم نہیں ہو رہی پاکستان کی معاشی ترقی کئی ممالک کے لئے پریشانی کا باعث ہے خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ پاکستان کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے دو محاذوں پر کام کرنا ہو گا اولین محاذ سفارتکاری کا ہے دنیا کو ان اچھے اقدامات سے آگاہ کرنا ہو گا جو پاکستان نے کئے ہیں۔دوسری جانب ایسے مزید عملی اقدامات کرنا ہونگے جو دنیا کو نظر آئیں۔متحرک اور موئثر سفارتی اقدامات کر کے خود پر لگنے والے الزامات کو غلط ثابت کرنا ہو گا

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget