HAR KHABAR

فخرزمان نے ون ڈے کرکٹ میں تیزترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا


زمبابوے (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے یہ ریکارڈ اپنے کیریئر کے 18ویں میچ میں زمبابوے کے خلاف 20 رنز بناکر سر انجام دیا۔فخر زمان نے مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز، سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن اور ہم وطن کھلاڑی بابر اعظم کے 21 میچز میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔پانچویں ون ڈے میں فخر زمان نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور وہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔انہوں نے زمبابوے ہی کے ہیملٹن مساکدزا کا 467 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ فخر زمان نے اس سے قبل میچ میں 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے بعد وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن چکے ہیں۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget