کراچی( رفعت سلیم) دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل شہر قائد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں باغ جناح میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔متحدہ مجلس عمل کے باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام سے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور ساجد میر سمیت دیگر خطاب کریں گے۔جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے رضاکار اور پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔انتظامیه کی جانب سے جلسہ گاہ کے اطراف بینرز، پارٹی پرچم اور قائدین کے تصاویر کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ جلسہ عام سے مرکزی قائدین شام 6 بجے خطاب کریں گے۔
Post a Comment