HAR KHABAR

اسرائیلی پارلیمنٹ نے 'صہیونی ریاست' کا متنازع بل منظور کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس( رفعت سلیم) اسرائیلی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو ‘صہیونی ریاست’ قرار دینے کا متنازع بل منظور کرلیا جس پر عرب ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو صیہونی ریاست قرار دینے کے بل کے حق میں 62 اور مخالفت میں 55 ووٹ دیے گئے جب کہ 3 ارکان ووٹنگ میں شامل نہ ہوئے۔بل کی منظوری پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کا مسودہ پھاڑتے ہوئے کہا کہ بل نسل پرستی پر مبنی ہے جس میں اقلیتوں کا استحصال کیا گیا ہے۔متنازع قانون کے تحت صرف یہودیوں کو ملک میں خودمختاری کا حق ہوگا جب کہ متنازع بل پر کئی ماہ سے اسرائیلی پارلیمنٹ میں بحث جاری تھی۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ووٹنگ کے بعد ایوان میں کہا کہ آج صیہونیت اور اسرائیلی ریاست کے لیے تاریخی فصیله ہے
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget