FIA کی کاروائی لیسکو کا لائن سپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔
لاہور (رپورٹ ۔منور بھٹی )ایف آئی اے کی ٹیم کی طرف سے کاروائی کے دوران وسنپورہ سب ڈویژن لاہور کے لائن سپرنٹنڈنٹ راشد عباس کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیاہے۔ایف آئی اے کی ٹیم کی طرف سے اس وقت کاروائی کی گی جب لائن سپریڈنٹ ٹرانسفارمر لگانے کے لیے متاثرہ پارٹی سے دو لاکھ روپے وصول کر رہا تھا ۔
ایف آئی اے کی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے فرید علی شاہ ،ندیم خان اور سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ خرم وڑائچ شامل تھے ۔لائن سپریڈنٹ کے خلاف (FIA )کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Post a Comment